گلگت صوفی کوکنگ آئل کے مالک پر 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا

Spread the love

گلگت (پ ر) ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرسٹ کلا س عاطف اللہ خان نے کوکنگ آئل کے 10 کلو گرام ڈبے پر خوردہ قیمتوں میں جعلی سازی کرنے پر صوفی کوکنگ آئل کے مالک پر 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، جبکہ کوکنگ آئل کے دودرجن ڈبوں کو ضبط کرنے کا فیصلہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سوشل میڈیا پر کوکنگ آئل کے مختلف ڈبوں پر خوردہ قیمتوں میں جعلی سازی کے ذریعے قیمتوں میں ردو بدل کرکے قیمتوں میں اضافہ کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے فوری قانونی کاروائی کرنے کا حکم دیاتھا ، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی نے فورس کے جوانوں کے ہمراہ مزکورہ کمپنی کے گودام پر چھاپہ مار کر جعلی سازی کی گئی آئل کے ڈبوں کو قبضے میں لیکرSDM کے سامنے پیش کردیا، ایس ڈی ایم کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کیس کو ایگزیکٹیو مجسٹریٹ عاطف اللہ خان کی عدالت منتقل کرتے ہوئے شفاف ٹرائل کے ذریعے کا روائی کی ہدایت کی۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ عاطف اللہ خان نے فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کے تحریری مراسلے پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کا اوپن ٹرائل کیا، ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم پر 60 ہزار روپے جرمانہ اور ٹیمپرڈ کئے جانے والے آئل کے ڈبوں بحق سرکار ضبط کرنے کافیصلہ سنادیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو مجسٹریٹ عاطف اللہ خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتی مہنگائی کے ساتھ زائد منافع خوری بڑا جرم ہے سماجی جرائم کے خاتمے کیلئے ہم سب کو اپنا ایمان درست کرنا چاہیے تاجرحضرات چند روپوں کیلئے اپناایمان بیجتے ہیں انہیں اللہ کا خوف نہیں ہے عوام سے بالخصوص سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا اور الیکڑانک میڈیا سے وابستہ صحافیوں سے گزارش ہے کہ وہ سماجی برائیوں کو اجاگر کریں، پھر دیکھیں انصاف ہوتا ہے کہ نہیں، ہم سب کی زمہ داری ہے کہ معاشرے سے برائیوں کوختم نہیں کرسکتے ہیں تو کم کرنے کیلئے اپنے حصے کام کریں۔ اسی میں انسانیت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں