ڈرائیونگ میں لاپرواہی اور سڑکوں کی خستہ حالی حادثات میں اضافے کا سبب ہیں ۔۔

Spread the love

کھیوڑہ (راشدخان)
کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے عوام کا بھرپور تعاون درکار ہے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد ہر پاکستانی شہری کا فرض ہے
تفصیلات کے مطابق روڈ حادثات سمیت موجودہ لاک ڈاون کورونا وائرس کے حوالے ڈی ایس پی ٹریفک جہلم میاں ارشد علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ اندرون جہلم سمیت علاقے بھر میں حادثات کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے جی ٹی روڈ سمیت ہماری رینج میں آنے والے تمام ایریاز میں قانون کی خلاف ورزی کی روک تھام کے لیے ٹیمیں تشکیل دیے رکھی ہیں انشاء اللہ مزید بہتری کے لیے پرامید ہیں میاں ارشد علی نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس ضلع جہلم کے اہلکاران اور افسران عوامی خدمت میں کوئی کثر نہ چھوڑیں اور ہر طرح کے وسائل استعمال کر کے عوام الناس کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کریں ڈی ایس پی ٹریفک نے مزید کہا کہ کورونا وائریس کے سلسلے میں حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے آج سے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے ٹیسٹ شروع کر دیے ہیں لائیسنس کے اجراء میں تمام مراحل میرٹ پر اولین ترجیح ہےانہوں نے آخر میں کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی خصوصی دلچسپی سے مجھ سمیت پوری ٹریفک پولیس ضلع بھر میں عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے۔۔ہماری ہر کامیابی کے پیچھے عوام کا ہاتھ ہوتا ہے۔۔ہماری کوشش ہے عوام جے ساتھ ہر فورم پر تعاون جاری رہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں