ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال رائے خضرحیات انجم نے سرکل چیچہ وطنی کا سرپرائز وزٹ کیا

Spread the love

ساہیوال چیچہ وطنی(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال رائے خضرحیات انجم نے سرکل چیچہ وطنی کا سرپرائز وزٹ کیا دوران وزٹ انہوں نے، پیلس چوک، لاری اڈا اور دیگر مقامات پر ٹریفک نظام کو چیک کیاچیکنگ کےدوران انہوں نے خدمت مرکز سنٹر چیچہ وطنی میں آ نے والے شہریوں کے ڈرائیور لائسنس کےحوالے سے مسائل سنے اور شہریوں کی آ سانی کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے بعد ازاں انہوں نے ٹریفک سٹاف کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی دوران میٹنگ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال نے کہا کے عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں گے اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر اپنی حاضری کو نہ صرف یقینی بنائیں بلکہ ایمانداری اور محنت سے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں.۔ڈیوٹی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائےگی۔ انچارج ٹریفک چیچہ وطنی ٹریفک وارڈن امتیاز علی اور تمام ٹریفک سٹاف کو ٹریفک نظام میں بہتری لانے کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں ۔بعد ازاں ڈی.ٹی.او ساہیوال نے مدینہ فلائنگ کوچ اڈا پر PSVڈرائیور حضرات اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے حادثات سے بچا جا سکتا ہے پہلا بنیادی اصول گاڑیوں کی فٹنس خیال رکھتے ہوئے تیزی رفتاری اوورٹیک اوورلوڈنگ سے بھی بچنا چاہئے سواریوں کی سیفٹی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ڈرائیورزکو انتہائی احتیاط سے ڈرائیونگ کرنی ہے بالخصوص رات کے وقت ڈرائیورز کو چست رہنے کی تلقین کی اور سٹرک پر ہونے والی غلطی یا کسی قسم کی خلاف ورزی اپ کیلئے یا پھر دوسروں کیلئے خطرناک نتائج کی حامل ہو سکتی اور کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال آپ لوگوں کے محفوظ سفر اور معاونت کیلئے ہر پل کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں