سپرنٹینڈنٹ سلاٹر ہاؤس ساہیوال ڈاکٹر محمد نعمان راؤ کی مضر صحت گوشت فراہم کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ) سپرنٹینڈنٹ سلاٹر ہاؤس ساہیوال ڈاکٹر محمد نعمان راؤ کی مضر صحت گوشت فراہم کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری، مضر صحت گوشت فراہم کرنے پر مقدمہ درج، ملزم حوالہ پولیس کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں مضر صحت گوشت فراہم کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلہ میں سپرنٹینڈنٹ سلاٹر ہاؤس ساہیوال ڈاکٹر محمد نعمان راؤ نے ڈاکٹر محمد عرفان اور ڈاکٹر محمد عمر فاروق کے ہمراہ شہر کےمختلف جگہوں پر چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران پل 134/9L پرگوشت مضر صحت اور بدبودار پایا گیا جس پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم سبطین ولد ریاض علی کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈاکٹر محمد نعمان نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران ملزم سے بغیر مہر، ناقص، بدبودار اور مضر صحت بڑے جانور کا گوشت برآمد ہوا جو کہ پنجاب اینیمل سلاٹر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملز کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں