گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات کریں گے

Spread the love

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ خود ساختہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے سخت اقدامات کریں گے گرانفروشی کے خلاف تاجر تنظیمیں میونسپل انسپکشن ٹیم کے ساتھ تعاون کریں، یوٹیلٹی سٹورمنیجر وفاقی حکومت کی جانب سے جاری رعائتی پیکج پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے اورناقص،غیر معیاری اور زائد امعیاد اشیائے خوردنوش کی روک تھام کیلئے ریٹیلر دکاندار حضرات ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور شہرکی صفائی کی بہتری کیلئے تاجروں کا تعاون ضروری ہے اشیائے خوردنوش، سبزیوں اور پھلوں کے قیمتوں کی نظر ثانی کیلئے مہینے میں دو دفعہ نظر ثانی پر مشتمل نرخنامہ جاری کیا جائے گا، کھانے پینے، سبزیوں، پھلوں کے خریدو فروخت کیلئے آنے والے تھوک و پرچون تاجروں کو کیش میمو اور بل وغیر ہ کی رسیدیں لازمی طور پر گاہکوں کو دیں، تاکہ تاجروں کے جانب سے اشیائے خور دنوش کے قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی، نان بائیوں کو صفائی کا خاص خیال رکھنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز دربار ہال میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن اشیائے خوردہ نوش کی قیمتیں بڑھیں گی بیلٹی اور کیش میمو کے ذریعے جانچ پڑتال کریں گے ذخیرہ اندوزی کرنے پر سخت کاروائی کریں گے اس سے قبل پرائس کنٹرول کمیٹی کے اسسٹنٹ سیکریٹری سیف الملوک نے اشیائے خوردنوش کے سلسلے میں تازہ ترین سروے رپورٹ بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سطح پر قیمتوں میں ردو بدل ہورہا ہے جس کی وجہ سے گلگت مارکیٹ بھی متاثر ہے پرانا سٹاک رکھتے ہوئے نئے نرخناموں کی وصولی سنگین جرم تصور ہوگا کسی کو گرانفروشی کی اجزات نہیں دیں گے خود ساختہ قیمتوں میں اضافے پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت کاروائی کریں گے تاجر حضرات پرائس کنٹرول کمیٹی کے ساتھ تعلق مضبوط بنائیں۔ بعد ازاں، اجلاس سے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد، مجسٹریٹ ذوالفقار علی، محمد عباس، شاہ خان، نمائندہ سول سپلائی، نمائندہ یوٹیلٹی سٹور، سابق کونسلرز، قیصر عباس، فضل الرحمن، انجمن تاجران کے محمد ابراہیم، مسعود الرحمن، حاجی رمضان علی، حاجی منصور علی عامر، حاجی غلام حسین، محمد مومی، عبدالغنی، سبزی مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عزیزاللہ خان، کابینہ کے نمائندے شریک تھے۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ اشیائے خوردنوش کے قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری ہے واضح رہے AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے صدارت میں پہلا پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلا س تھااجلاس میں شریک ممبران نے اپنا تعارف کرایا اور اسسٹنٹ کمشنر کو چارچ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں