گلگت (پ ر) میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم اور میونسپل مجسٹریٹ کا ایم پی فورس کے جوانوں کے ہمراہ زبردست کریک ڈاون، غیر معیاری اور ناقص اشیائے رکھنے پر 10 دکانداروں پر جرمانے کئے۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز عوامی شکایات پر شہر کے مختلف مارکیٹیوں میں چھاپہ مار کاروائیاں کے دوران ایک درجن کے قریب دکانداروں پر ناقص اشیائے رکھنے، غیر معیاری اشیائے خوردنوش کے برآمد گی پر سخت برہیمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر متعلقہ کمپنی کو واپس کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ میٹ انسپکٹر نے پولٹری شاپس کا بھی معائینہ کیا ناقص صفائی پر مالکان کو 24 گھنٹے کا مہلت دیکر فوری صفائی کی بہتری کیلئے حکنامہ جاری کردیا۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں AC گلگت اور اسکی ٹیم گرانفروشوں کے خلاف بھر پور چھاپہ مار کاروائیوں میں مصروف عمل ہے
