گلگت (پ ر)مجسٹریٹ فرسٹ کلاس مختار احمد نے فیور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 ملزمان حبیب اللہ اور برکت علی کو 07 دن کیلئے جیل کی سزا سنادی جبکہ ایک ملزم شوکت علی کو عدم ثبوت پررہا کرنے کا حکم دے دیا۔ملزمان کا تعلق شکار پور پنجاب سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز فوڈ انسپکٹر میونسپل کارپوریشن گلگت راشد قاسمی نے CTD پولیس کے اطلاع پر بلدیہ اور جی بی پولیس جوانوں کے ہمراہ مجینی محلہ کے ایک گھر اس وقت چھاپہ مارا۔ چھاپہ مار کاروائی کے دوران 4 من کے قریب بوسیدہ، مضر صحت اور ناقص و خراب نارئیل بر آمد کرکے قبضے میں لے لیا، ملزمان خراب اور ناقص نارئیل کو کو تیل سے پالش کرکے دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کرنا چاہتے تھے۔ خراب نارئیل 04 توڑے کو قبضہ میں لیکر تحصیل آفس پہنچادیا گیا جبکہ 03 ملزمان، حبیب اللہ، برکت علی اور شوکت علی کو گرفتار کرکے AC / ایڈمنسٹریٹر و سب ڈویژ نل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اریب مختار کے عدالت میں پیش کردیا،SDM گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے فوری طور پر انصاف کی فراہمی کیلئے کیس کو تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر و مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کی عدالت منتقل کردیا، فرسٹ کلاس مجسٹریٹ مختار احمد نے اوپن ٹرائل کے ذریعے ملزمان حبیب اللہ اور برکت علی پر جرم ثابت ہونے پر 23/24GPC,2011/273 PPC پیور فوڈ ایکٹ 2011 کے تحت ملزمان حبیب اللہ اور برکت علی کو ایک ہفتے کیلئے جیل کی سزا سنادی جبکہ ایک ملزم شوکت علی کو عد م ثبوت پر رہا نے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے ملزمان اس سے پہلے بھی اسی طرح گھناونے کاروبار سے عوام کے صحت سے کھیل چکے ہیں CTD پولیس کر شک گزرنے پر گزشتہ ایک ہفتے سے کھوج لگانے کیلئے کام کررہے تھے۔ ایڈ منسٹریٹر کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے سیکٹر مجسٹریٹس، میٹ و فوڈ انسپکٹرز اور میونسپل فورس کو سختی کے ساتھ حکم دیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر مارکیٹ کا معائینہ کریں گے ناقص اور عوام کی صحت سے کھیلنے والے سماج دشمن عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں لہذا اپنے ارد گرد نظر رکھیں، مشکوک کاروبار کرنے والوں کے بارے فوری ضلعی انتظامیہ کو مطلع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
