ساہیوال یوریا کھاد کی کسانوں کو منصفانہ تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے شہر اور نواحی علاقوں میں مختلف کھاد ڈیلر شاپس کا دورہ کیا۔

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عاصم سلیم نے یوریا کھاد کی کسانوں کو منصفانہ تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے شہر اور نواحی علاقوں میں مختلف کھاد ڈیلر شاپس کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیکنگ کے دوران ڈیلر شاپس پر سیل کی گئی کھاد کا ریکارڈ چیک کیا اور کسانوں سے ان کے مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے ورک ٹریڈرز 138/9Lکو چیک کیا جسے آج کے سٹاک کے مطابق 156یوریا کھاد کی بوریاں دی گئیں تھیں جو کہ تمام سیل ہو چکی تھیں۔ اسی طرح انہوں نے محسن ٹریڈرز اور جنید ٹریڈرز پر بھی کھاد کا ریکارڈ چیک کیا۔ محسن ٹریڈرز کو 738بوریاں مہیا کی گئیں جن میں سے ابھی تک 165سیل کی جا چکی تھیں۔ جنید ٹریڈرز کو 44یوریا کھاد کے بیگز دیے گئے جن میں سے 21سیل ہو چکے تھے۔ انہوں نے تمام کھاد ڈیلرز کو ہدایت کی کہ شاپس کے سامنے نمایاں جگہ پر 1950روپے ریٹ کے بینرز آویزاں کیے جائیں۔ انہوں نے کسانوں سے بھی اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ یوریا کھاد کی قیمت سے زائد قیمت پر ہرگز مت خریدیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں