ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی کی ہدایت پر انسداد ڈینگی آگہی مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ کریسنٹ گرلز کالج چیچہ وطنی میں ایک سیمینار کا انعقاد

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مسعود فریدی کی ہدایت پر انسداد ڈینگی آگہی مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ کریسنٹ گرلز کالج چیچہ وطنی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز اور طالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔اساتذہ نے شرکاء کو ڈینگی سے بچاؤ کے ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا اور کہا کہ گھروں کے اندر کھلے برتنوں، کولرز اور گملوں میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنا عوام کے بھرپور تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھ کرہی ڈینگی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ تمام سٹوڈنٹس کو چاہئے کہ وہ ڈینگی بخار کے حوالے سے گھر والوں اور اردگرد کے لوگوں میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کریں تا کہ اس مرض کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔بعدازاں ڈینگی بخار سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر بارے آگہی کے سلسلہ میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سٹوڈنٹس نے بھر پور شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں