گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر MC گلگت کیپٹن (ر) اریب احمدمختار نے کہا کہ شہر میں اراضی تنازاعات کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ سخت لائحہ عمل مرتب کیا ہے س مقصد کے حصول کیلئے تمام سیکٹر مجسٹریٹ کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے سیکٹرز میں متنازعہ، ناجائز قبضہ کرنے اور خالصہ سرکار اراضی پر قبضہ کرکے تعمیرات کے خلاف کریک ڈاون کرکے رپورٹ دیں۔ قبضہ مافیا کے خلاف کو ئی رعائت نہیں ملے گی۔ سٹی مجسٹریٹ محمد رشید اور ٹیم کے جانب سے سکوار میں پلاٹ پر قبضہ کرکے زیر تعمیر کوآرٹر کو مسمار کرکے اصل مالک کو حوالہ کرنا قابل تعریف کاروائی ہے قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز نائب تحصیلدار محمد رشید سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی اقدامات کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر نائب تحصیلدار محمد رشید کے سربراہی میں سیکٹر مجسٹریٹ اختر حسین، ریونیو فیلڈ سٹاف اور پولیس جوانو ں پر مشتمل آپریشنل ٹیم کے جانب سے سکوار میں پلاٹ پر ناجائز قبضہ کرکے تعمیرات کرنے والے غیر قانونی اقدام پر زیر تعمیر کوآرٹر کو بزریعہ بلیڈ ٹریکٹر مسمار کرکے پلاٹ کو اصل مالک کے حوالہ کردیا ہے جوکہ اس ہفتے کی اہم کاروائی ہے
