پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ساہیوال ڈویژن میں سڑکوں کی تعمیر کے 17نئے منصوبوں کو شامل کیا

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال: پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ساہیوال ڈویژن میں سڑکوں کی تعمیر کے 17نئے منصوبوں کو شامل کیا ہے جن پر لاگت کا کل تخمینہ 28ارب 29کروڑ60لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ ان منصوبوں میں عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے کیلئے ساہیوال، سمندری روڈ کی کارپیٹنگ بھی شامل ہے جس پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی جبکہ ساہیوال پاکپتن روڈ کو بھی ساڑھے 3ارب روپے کی لاگت سے کارپٹ کیا جائے گا۔ یہ بات کمشنر آفس میں ہونے والے ایک خصوصی اجلاس میں بتائی گئی جس میں محکمہ ہائی وے کے تحت ڈویژن میں جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے کی۔ انہوں نے جاری نئے منصوبے کا فرداً فرداً تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تمام نئے منصوبوں کی منظوری کیلئے پیپر ورک جولائی کے دوران مکمل کیا جائے تاکہ ان کی بروقت منظوری حاصل کر کے ان اہم منصوبوں پر کام کا آغازکیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع آمدورفت کی بہتر سہولیات کی دستیابی سے دور دراز کے علاقوں میں بھی تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھولنے میں مدد ملے گی اور وہاں کے رہائشیوں کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔ انہوں نے محکمہ ہائی وے کے تحت جاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے ساہیوال شہر کیلئے زیر تعمیر دو اہم منصوبوں ساہیوال بائی پاس اور جھال روڈ اوور ہیڈ برج کو جلد مکمل کرنے اور ان کیلئے مزید فنڈز حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ محکمہ ہائی وے کے ایس ای اشفاق حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ساہیوال ڈویژن میں نئے17منصوبوں کے علاوہ جاری 26منصوبوں پر لاگت کا کل تخمینہ 5ارب 95کروڑ روپے ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں