گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ زمینوں کی ریکارڈ کی درستگی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی

Spread the love

گلگت(پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ زمینوں کی ریکارڈ کی درستگی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی ریونیو فیلڈ سٹاف موقع پر جاکر ریکارڈ مال کے مطابق جانچ پڑتال کے بعد ہی ریکارڈ مرتب کرے تاکہ غلطی کی گنجائش باقی نہ رہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے موضع جوٹیال کے مختلف جگہوں کے تفصیلی دورے کے موقع پر ریونیوسٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بدھ کے روز ریونیو سٹاف اور حلقہ پٹواری اوف ریکارڈ مال کے ہمراہ جوٹیال کے مختلف جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا، سائلین کے درخواستوں پر اراضی تنازعات کے حل کیلئے ریکارڈ مال کے مطابق ریکارڈکی درستگی کیلئے خود سائٹ کا تفصیلی معائینہ کیا۔ اس موقع پر ریونیو سٹاف کو ہدایات دی کہ وہ ریکارڈ کے مطابق ہی درستگی کیلئے کیس فائل کریں، ریکارڈ کی درستگی کیلئے میرٹ اور شفاف جانچ پڑتال بہت ضروری ہے تاکہ زمینوں کی ریکارڈ کی درستگی سے تنازعات سے بچا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ اراضی تنازعات سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے میرٹ پر فیصلہ کریں اور اراضی ریکارڈ کی درستگی کیلئے شفاف انداز میں کام کریں، ریونیو فیلڈ سٹاف اور حلقہ پٹواری کی ذمہ داری ہے کہ وہ حلقہ نمبر دار کے ساتھ ملکر ریکارڈ مال کے مطابق رپورٹ دیں اور ریکارڈ کی درستگی میں کردار ادا کریں۔ ریکارڈ کی درستگی میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں