گلگت(پ ر) KIU ایریا میں 20 کنال 13 مرلہ خالصہ سرکار اراضی پر قبضے کی کوشش پر دوملزمان جیل پہنچ گئے۔مجسٹریٹ فرسٹ کلا س گلگت مختار احمد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دو افراد ماتم شاہ ولد بگدر شاہ اور سید عبدالقیوم ولد مہدی شاہ حال مقیم کونو داس کو 7، سات دن کیلئے جیل بجوادیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز KIU تھانہ SHO نے پولیس جوانوں کے ہمراہ دو ملزمان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دو ملزمان کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ مختار احمدکی عدالت میں پیش کرتے ہوئے رپورٹ دی کہ دونو فریق KIU ایریا میں موجود 20 کنال 13 مرلہ خالصہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کیلئے تعمیرات کرنے کیلئے آپس میں لڑھ رہے تھے جسے نقص امن کے خدشہ کے پیش نظر گرفتار کرکے تحقیقات کی گئی تو معلوم ہواکہ دونوں ملزمان خالصہ سرکاراراضی پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں او ر اس مقصد کیلئے آپس میں الجھ رہیں چونکہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت نے خالصہ سرکاراراضی پر کسی بھی قسم کی تعمیرات کرنے، پتھر بنانے، بجری بنانے، ریت نکالنے اور شجر کاری پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے عدالتی کاروائی کے موقع پر حلقہ پٹواری نے ریکارڈ مال کے مطابق اراضی کو خالصہ سرکار قراردیا اور رپورٹ دی کہ مزکورہ اراضی چیف سیکریٹر ی کے نام خالصہ سرکار نام سے درج ہے لہذا ملزمان نے 144 کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ وونوں ملزمان نے اقرار کیا کہ وہ خالصہ سرکار اراضی پر قبضہ کرنے کیلئے تعمیرات کی غرض سے آپس میں لڑھ رہے تھے جرم ثابت ہونے پر مجسٹریٹ فرسٹ کلاس مختار احمد نے دونوں ملزمان کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 188 پی پی سی کے مرتکب ہونے پر ایک ایک ہفتے کیلئے جیل کی سزا سنادی۔واضح رہے کہ خالصہ سرکار اراضی پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد کردی ہے
