مون سون کے دوران ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )مون سون کے دوران ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، صفائی ستھرائی کو اپناتے ہوئے ڈینگی جیسے مہلک مرض کو باآسانی شکست دی جا سکتی ہے۔ یہ بات ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ملک وسیم سجاد نے اپنے دفتر میں سٹاف سے ڈینگی تدارک کے سلسلہ میں کی جانے والی کاوشوں سے متعلق بریفنگ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے سیزن کے پیش نظر فاریسٹ کے تمام دفاتر کی چھتوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہو سکے۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے زیر کنٹرول اور پرائیویٹ نرسریوں میں بھی بارش کے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی۔ انہوں نےمزید ہدایت کی کہ دفتر کے اردگرد خصوصا گملوں میں صفائی یقینی بنائی جائے اور کولرز میں پانی کو روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں