ساہیوال: ہڑپہ ۔۔۔
چوہدری عمر اسحاق کی حلقہ کے لوگوں سے رابطہ مہم شروع عید کے بعد حلقہ کی عوام کو اچھا سر پرائز دیں گے عید کے بعد باقاعدہ الیکشن کمپین شروع کر نے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔۔
قریبی ذرائع
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق سابقہ تحصیل ناظم ساہیوال چوہدری محمد عمر اسحاق کے الیکشن لڑنے کے حالیہ بیان کے بعد حلقہ میں چہ مگوئیاں شروع نئی حلقہ بندیوں کے بعد امیدوار حلقہ این اے 148اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 199 چوہدری عمر اسحاق کی پوزیشن پہلے سے زیادہ مظبوط سب کی نظریں چوہدری محمد عمر اسحاق کی عید کے بعد ہونے والی الیکشن مہم کی طرف لگ گئیں حلقہ کی عوام نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چوہدری عمر اسحاق پی ٹی آئی کے پلیٹ فورم سے اس حلقہ سے الیکشن میں اترے تو یقیناً مقابلہ ون ٹو ون ہوگا اور عمر اسحاق یہ سیٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر وہ آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیتے ہیں تو اس صورت میں بھی وہ الیکشن کے رزلٹ پر اثرانداز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں یاد رہے یہ نوجوان جسکا نام چوہدری محمد عمر اسحاق ہے نے اپنی سیاست کا بھرپور آغاز ساہیوال تحصیل ناظم کے الیکشن برائے تحصیل ناظم 2005میں سے کیا اس الیکشن میں اس نوجوان کا مقابلہ ساہیوال شہر کی نامور شخصیات جن میں سے ایک اس سے پہلے بطور تحصیل ناظم اپنا ٹنیور پورا کرکے دوبارہ الیکشن میں حصہ لے رہے تھے 1رانا عامر شہزاد طاہر 2چوہدری شبیر احمد خان۔ 3 ملک محمد یار ڈھکو اس الیکشن میں ٹوٹل ووٹوں کی تعداد 676 یہ سیٹ چوہدری محمد عمر نے 220ووٹ لے کر جیت لی اسی طرح چوہدری محمد عمر اسحاق نے اپنا دوسرا الیکشن برائے 2013 پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اس وقت لڑا جب پی ٹی آئی اپنی مقبولیت کی منزل کی طرف رواں دواں تھی اس نوجوان نے اپنے مد مقابل سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر نامور شخصیات کے مد مقابل سابقہ حلقہ پی پی 221سے الیکشن لڑا اس الیکشن میں 1 چوہدری عمر اسحاق نے 18860 ووٹ 2ملک جلال دین ڈھکو آزاد امیدوار 27483ووٹ3محمد ارشد ملک ن لیگ 37169ووٹ 4 سید شبر مصطفیٰ شیرازی مسلم لیگ ق 17309ووٹ حاصل کیے چوہدری محمد عمر اسحاق نے اپنا تیسرا الیکشن 2018 میں مبینہ اطلاعات کے مطابق رائے حسن نواز نے ٹکٹ کے حصول میں سیسہ پلائی دیوارکا کام کیا جس کی وجہ سے چوہدری عمر اسحاق نے حلقہ پی پی 199سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا اس الیکشن میں چوہدری عمر اسحاق کو ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں میں مایوس بھی پائی گئ اس حلقہ سے پی ٹی آئی نے مہر محمد ارشاد کاٹھیا کو ٹکٹ دیایہ الیکشن پی ٹی آئی ناصرف صوبائی سیٹ بلکہ قومی اسمبلی کی سیٹ بھی بھاری مارجن سے ہار گئ اس الیکشن میں 1نوید اسلم خان لودھی مسلم لیگ ن 41660 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے دوسرے نمبر پر مہر محمد ارشاد کاٹھیا پی ٹی آئی کے امیدوار نے۔۔ 28124۔۔ووٹ حاصل کیے چوہدری محمد عمر اسحاق نے بطور آزاد امیدوار 18792ووٹ حاصل کیے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد یوسف کلاسن نے 7563ووٹ حاصل کیے اسی الیکشن میں TLPکے امیدوار رانا تنویر احمد خاں نے 4716ووٹ حاصل کیے حلقہ میں پی ٹی آئی ورکرز پارٹی کے ٹکٹ کی غلط تقسیم پر برملا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی ٹکٹ چوہدری محمد عمر اسحاق کو دے دیا جاتا تو پی ٹی آئی ناصرف صوبائی اسمبلی کی نشست جیت جاتی بلکہ قومی اسمبلی کی سیٹ کو جیتنے کے موقع پیدا ہوجاتے عوامی وسماجی حلقوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے ہوش کے ناخن نہ لئیے تو آئندہ ہونے والے الیکشن کا رزلٹ بھی پچھلے الیکشن سے ملتا جلتا نظر آئے گا تاہم باخبر ذرائع کے مطابق چوہدری محمد عمر اسحاق اس دفعہ الیکشن میں حلقہ این اے 142اور پی پی 199سے بھرپور طریقے سے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان کے قریبی ذرائع کے مطابق چوہدری عمر اسحاق کے الیکشن لڑنے کے حالیہ بیان کے بعد ان کے حلقہ احباب اور ووٹرز سپورٹرز نے انہیں اپنے مکمل تعاون حمایت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے