ہڑپہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں بسنے والوں کی صحت عامہ کے حوالہ سے اہم پیش رفت ہڑپہ میں ریسکیو 1122کے قیام کی سکیم ADP میں شامل جلد کام شروع

Spread the love

ساہیوال:

سابقہ صدر انصاف ونگ ہڑپہ چوہدری احسن ایاز نے سابقہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے دورہ ہڑپہ کے موقع ریسکیو 1122 کے دفتر کی ڈیمانڈ کی جس پر گورنر پنجاب نے فوری احکامات جاری کیے جس پر عمل درآمد شروع ہوگیا

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق ساہیوال اور چیچہ وطنی کے درمیان میں جٹی روڈ پر واقع ہڑپہ اسٹیشن ایک ایسا مقام یہاں ریسکیو 1122 کادفتر ناگزیر ہوگیا تھا چونکہ کسی بھی روڈ ایکسیڈنٹ یا کسی بھی ایمرجنسی کے لئے ساہیوال اور چیچہ وطنی سے ریسکیو 1122کی ایمبولینس سروس یا فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچنے میں دیر کا شکار ہو جاتی تھی جس وجہ سے ہڑپہ میں ریسکیو 1122کے قیام سے ہڑپہ اور اس کے گردونواح کے علاقوں کے لوگوں کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122, کی سہولت میسر ہوگی جس سے کوئی بھی قیمتی انسانی جان کو بچانے میں مدد ملے گی اسی غرض سے گزشتہ سال سابقہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ہڑپہ تشریف لائے تو سابقہ صدر انصاف ونگ ہڑپہ نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں اس اہم ایشو پر بات کرتے ہوئے اس ریسکیو 1122کے دفتر کی ڈیمانڈ کی جس پر سابقہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے احسن ایاز کی عوام کو درپیش سنگین نوعیت کے مسائل کے حل بارے گفتگو کو خوب سراہا اور ریسکیو 1122کے قیام کے لئے متعلقہ محکمہ کو احکامات جاری کئے جگہ کی منظوری اور دیگر کاغذی کارروائی کے بعد ہڑپہ میں ریسکیو1122کے قیام کے لیے سروے مکمل ہونے کے سکیم کو ADPمیں شامل کرلیاگیا جس کے بعد جلد کام شروع ہو جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں