جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کے زیر قیادت ملی یکجہتی کونسل کے نمائندہ وفد کی وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے ملاقات

Spread the love

گلگت(مظہر مغل سے)!

ملاقات میں صوبائی وزراء راجہ زکریا مقپون، حاجی گلبر خان، جاوید علی منوا، صوبائی مشیر سید سہیل عباس اور معاون خصوصی الیاس صدیقی بھی شریک تھے

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خالد خورشید نے پورے ملک میں مذہبی و فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور بھائی چارگی کے فروغ کے حوالے سے ملی یکجہتی کونسل کے کردار کو سراہا۔

وزیراعلی خالد خورشید نے کہا کہ پورے ملک بلخصوص گلگت بلتستان کی پائدار ترقی کے لئے امن و امان کا قیام اولین ضرورت ہے۔ سیاسی زعماء پہ مشتمل پلیٹ فارم معاشرے کے تمام مکتبہ ہائے فکر کو متحد کرنے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

وزیراعلی نے کہا کہ اسیران ملت کے معاملے کو حکومت باریک بینی سے دیکھ رہی ہے۔ انشاء اللہ قانون و انصاف کے مطابق اس معاملے کے تصفیہ کے لئے کوشاں ہیں۔

ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے وزیراعلی کے کردار اور گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام کے لئے ان کے کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملی یکجہتی کونسل کے وفد نے امن و امن کے قیام اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں