گلگت (پ ر) AC/ایڈمنسٹریٹر و چئیرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن(ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرنے پر تاجروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی عوامی شکایات اور جرم ثابت ہونے پر کسی کو رعائت نہیں ملے گی، میونسپل حدود میں گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں ہے یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز عوامی شکایات پر خو دساختہ مہنگائی کے مرتکب تاجر کے خلاف اوپن ٹرائل کے دوران سمات کے موقع پر کیا۔ بعد ازاں انہوں نے مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کہا کہ شہر میں قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کیلئے تمام تر قدامات کریں گے انہوں نے اس توقع کا اظہارکیا کہ امید ہے کہ تاجر تنظیمیں شہر میں سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے علاوہ ازیں اس موقع پر چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر اور سیکٹر مجسٹریٹ عالم حسین بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور اسکی ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہے۔
