گلگت (مظہر مغل سے) روڈ ایکسیڈنٹ رپورٹ ضلع اپر کوہستان جمعرات کی شام تھانہ لوٹر کے حدود میں ایک فلٹر گاڑی کو حادثہ پیش آیا،گاڑی پل کو کراس کرتے ہوئے گہری کھای میں جاگری جس کی وجہ سے 03 افراد جانبحق جبکہ 02 زخمی ہوگئے ہیں
فلٹر گاڑی گلگت سے سوات جارہی تھی جس میں ٹوٹل 05 افراد سوار تھے جن کا تعلق دئیر لوئیر اور گلگت بلتستان سے بتایا جارہا ہے
ڈی ایس پی کوہستان شاہنواز خان نے تھانہ لوٹر پولیس کے ہمراہ خود موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور ڈیڈیڈ باڈیز کو ریسکیو کر کے آر ایچ سی منتقل کیا جہاں پر زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد سوات ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے.
ایکسیڈنٹ میں احمد شاہ ولد احمد کریم سکنہ دیر لوئیر،راجہ شیر احمد خان ولد راجہ احمد علی سکنہ گلگت اور صہیب ولد حضرت خان سکنہ دیر لوئیر جانبحق ہوگئے ہیں جبکہ بشیر احمد ولد احمد جان سکنہ دیر لوئیر اور صاحب ذادہ ولد اسلسم گل سکنہ دیر لوئیر زخمی ہوگئے ہیں جن کو RHC داسو میں ابتدای طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج معالجہ کیلے سوات ہاسپٹل کیلے روانہ کر دیا گیا ہے.ترجمان لوئر اپر کوہستان کے مطابق لاشوں کو گلگت کیلئے روانہ کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہیں اب سے کچھ وقت کے درمیان گلگت روانہ کیا جاسکتا ہے واضح رہے رواں ہفتے روڈ ایکسیڈنٹ کی یہ تیسرا دلخراش واقع ہے جس میں ایک درجن کے قریب بدقسمت افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ گلگت کےترجمان مظہر مغل نے گلوبل اردو نیوز کو بتایا کہ کوہستان داسو ، بابوسر ناران ، قراقرم ہائی وے حادثات کے باعث گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر صوبوں سے آنے والے سیاح لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو انتباہ بھی جاری کررکھا ہے کہ کے کےایچ ، بابوسر ، اپر ، لوئیر کوہستان سفر کے دوران انتہائی محتاط طریقہ سے ڈراونگ کی جائے اور رات کے اوقات میں مکمل آرام کے بعد صبح سویرے دوبارہ سفر کا آغاز کیا جائے ۔ کم سے کم سپیڈ اور احتیاط سے گاڑیوں کو محو سفر رکھا جائے۔۔انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیائع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت کیلئے دعا کی اللہ پاک ہم سب کو ہر طرح کے حادثات سے بچائے ۔۔آمین