ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 34کروڑ10لاکھ روپے کے 4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 34کروڑ10لاکھ روپے کے 4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان منصوبوں میں 7کروڑ روپے سے کمشنر آفس میں نئے بلاک کی تعمیر، 6کروڑ روپے سے ڈپٹی کمشنر آفس ساہیوال میں مسجد کی تعمیراور کمپلکس کی مرمت، 6کروڑ روپے سے تحصیل اوکاڑہ کے چک نمبرGD 16 میں سولنگ و ڈرینج کا منصوبہ اور 15کروڑ روپے سے ساہیوال میں سرکاری رہائشگاہوں کی تعمیر کا نظرثانی شدہ منصوبہ شامل ہے۔ یہ منظوری کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد خضر افضال چوہدری، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد، ڈائریکٹر کالجز پروفیسرمحمد مسعود فریدی، ایس ای ہائی وے اشفاق حسین، ایس ای بلڈنگ محمد طاہر خان اور ایس ای پبلک ہیلتھ شفیق الرحمن سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ کمشنر سلوت سعید نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ منظور کئے گئے منصوبوں کی ٹینڈرنگ کا عمل فوری شروع کیا جائے تاکہ ان پر بروقت کام کا آغاز کیا جاسکے۔ اجلاس میں ضلع ساہیوال اور اوکاڑہ میں سڑکوں کی تعمیر کے 4منصوبے اور کیڈٹ کالج اوکاڑہ میں طلبہ کیلئے ہاسٹل کی تعمیر کے ایک منصوبے کی منظوری مزید غور کیلئے ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں