گلگت کیپٹن (ر) ٓاریب احمد مختار نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے بلدیہ عظمیٰ محدود وسائل کے باجود ترقیاتی منصوبے پائے تکمیل تک پہنچارہی ہے

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) ٓاریب احمد مختار نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے بلدیہ عظمیٰ محدود وسائل کے باجود ترقیاتی منصوبے پائے تکمیل تک پہنچارہی ہے تاکہ شہر کی خوبصورتی کے ساتھ اسکی اہمیت میں اضافہ ہوسکے،اس سلسلے میں گلگت ائیرپورٹ ٹرمینل کیساتھ بنائے جانے والے لکڑی کاجعفری فریم دلچسپی کا باعث بنے گا جبکہ ائیرپورٹ لان کی خوبصورتی میں دوبالا ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز چیف کوآرپوریشن گلگت میونسپل کارپوریشن گلگت عابد حسین میر کے ہمراہ ائیرپورٹ ٹرمینل کے ساتھ بنائے جانے والے لکڑی کا فریم کا تفصیلی معائینے کے بعد میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے بلدیہ عظمیٰ ہمہ وقت کوشاں ہے، گلگت صوبے کا صدر مقام ہونے کی وجہ سے اسکی اہمیت دیگر اضلاع سے زیادہ ہے مہمانوں کی آمد بھی سب سے زیادہ یہاں ہوتی ہے بالخصوص وی وی آئی آئی پیز کی آمد کی وجہ سے انکی دلچسپی کیلئے نئے پراجیکٹ شہرکیلئے بہت ضروری ہے ائیرپورٹ ٹرمینل کے ساتھ لکڑی کے بنائے جانے والے فریم ائرپورٹ کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنے گا ۔ ہماری کامیابی یہی ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے میونسپل حدود میں نئے منصوبوں کی تکمیل کریں او ر ا مید ہے کہ اسکی حفاظت کیلئے میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں گے، انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت کیلئے ائیرپورٹ، بس ٹرمینلز او شہر کے داخلی و خارجی راستوں پرشہر سے متعلق معلومات پر مشتمل لکڑی کے سائن بورڈ بھی تنصیف کئے گئے ہیں جو کہ ایک نیا تجربہ ہے امید ہے عوام الناس بلدیہ عظمیٰ گلگت کے جانب سے بنائے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کی دیکھبال کیلئے ادارہ ہذا کیساتھ تعاون کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں