گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران امن اآمان یقینی بنانے کیلئے حفاظتی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی

Spread the love

گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران امن اآمان یقینی بنانے کیلئے حفاظتی انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،امید ہے علما، خطبااور ذاکرین حضرات مجالس کے لئے جاری ضابطہ اخلاق پر مکمل طور پر عملدرآمد کریں گے اور منبروں سے بھائی چارگی، اخوت اور محبتوں کو فروغ دینے جیسے پیغام کو عام کریں گے، کیونکہ محرم الحرام ہمیں امن و آشتی کا درس دیتا ہے تاجر برادری قیام امن کیلئے پہلے بہتر انداز میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں منگل کے روز دربار ہا ل میں تاجر برداری کے ساتھ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تاجر تنظیموں کا اہم کردار ہے تاجر برادری نے ضلعی انتظامیہ کے اس سے پہلے بھی تعاون کرتے ہوئے آئے ہیں امید سے پہلے بہتر انداز میں وہ اپنی ذمہ داری ادا کریں گے۔ انہوں نے تاجر برادری کے جانب سے اٹھائے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے مجالس کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے محکمہ برقیات کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، امام بارگاہوں، مساجد اور عبادت خانوں میں، بجلی، پانی اور عزاداروں کے گزرگاہوں کو ہر طرح سے رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اقدامات کررکھے ہیں، انکا کا کہناتھاکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کیلئے پولیس، رینجرز اور پیرا ملٹری فورسز تعینات ہونگے، امن آمان کو یقینی بنانے کیلئے مشکوک افراد پر خصوصی نظر رکھی جائے گی، ضلعی انتظامیہ محلہ جاتی ماتمی انجمنوں کے ساتھ رابطے میں رہے گی اس مقصد کیلئے سیکٹر مجسٹریٹس کیساتھ پولیس تعینات ہونگے کسی بھی صورتحال سے نبٹنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے الرٹ ہونگے۔ اجلاس میں تاجر تنظیموں کے سینئر نمائندوں، محمد ابراہیم، حاجی رمضان، کوثر حسین، عبد الغنی، حاجی غلام حسین، مسعود الرحمن، سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاجروں نے محرم الحرام میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے آخر میں ایڈ منسٹریٹرمیونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے شرکائے اجلاس کاشکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں