محکمہ زراعت (توسیع) ساہیوال کے زیر اہتمام تحصیل ساہیوال اورتحصیل چیچہ وطنی کے کھاد ڈیلرز کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )محکمہ زراعت (توسیع) ساہیوال کے زیر اہتمام تحصیل ساہیوال اورتحصیل چیچہ وطنی کے کھاد ڈیلرز کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا مقصد ڈیجیٹل گرداوری کی بنیاد پر کاشتکاروں کو کھادوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے تاکہ صرف اصل کاشتکار کو ہی مطلوبہ مقدار میں کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اورناجائز طور پر کھاد خرید کر بلیک مارکیٹنگ میں فروخت کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔ ورکشاپ میں دونوں تحصیلوں کے کھاد ڈیلرز نے شرکت کی جس میں رانا مقصود احمد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ساہیوال نے کھاد ڈیلرزکو ٹریننگ کے مکمل اغراض و مقاصد کے بارے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو شفاف طریقے سے کھادوں کی تقسیم کو یقینی بنانا اور ان کے استحصال کو روکنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس الیکٹرانک طریقہ کار (ای۔فرٹیلائزر ڈسٹریبیوشن سسٹم) کے ذریعے ہی کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کھاد ڈیلرز پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد محکمہ زراعت (توسیع) سے اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کروائیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت مہر لیاقت، زراعت آفیسر ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد اسلم اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں