پاکستانی کمیونٹی دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی تمام شعبہ ہائے زندگی میں اپنی محنت اور قابلیت سے نمایاں مقام حاصل کیا ہوا

Spread the love

اولڈھم (چودھری عارف پندھیر) 
  پاکستانی کمیونٹی دنیا بھر کی طرح برطانیہ  میں بھی  تمام شعبہ ہائے زندگی میں  اپنی محنت اور قابلیت سے نمایاں مقام حاصل کیا ہوا ہے ۔شعبہ  قانون میں بھی پاکستانی و کشمیری نژاد بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں  اسی سلسلے میں برطانیہ کے مشہور بیرسٹر عمران سالیسٹر چودھری منظور-مس مہوش مارخ  اور اے ٹی ایس لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اورنامور کاروباری و سماجی شخصیت راجہ شاہد محمود نے مل کر ایس ایف لا فرم کا آغاز کیا اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا  مہمان خصوصی صدر مکس مارشل آرٹ کونسل نثار سمائلر  فلم ڈائریکٹر شفیق الرحمان تھے اس موقع پر بیرسٹر عمران اور سالیسٹر چودھری منظور نے کہا کہ کمیونٹی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سہولت کے لیے مختلف زبانیں بولنے والے ماہر قانون موجود ہیں ہمارا نصب العین پیشے کے ساتھ انصاف ، کمیونٹی کی خدمت اور  مستحق افراد  بلا معاوضہ قانونی معاونت دینا ہے۔  کاروباری شخصیت اور اے ٹی ایس کے ڈائریکٹر راجہ شاہد محمود کا کہنا تھا کہ میں تمام  مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹیز  کے جو مسائل ہیں انہیں حل کروانے میں ہر قسم کی معاونت کو ممکن بنایا جائے اور میں اپنی کاوشیں جاری رکھوں گا ۔  مہمان خصوصی نثار سمائلر  اور فلم ڈائریکٹر شفیق الرحمان نے میزبانوں  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کمیونٹی کے لیے انکی خدمات کو بے حد سراہا۔ تقریب میں برطانیہ کی کاروباری ،سیاسی سماجی شخصیتوں نے شرکت کی ان میں سے 

سے نامور پاکستانی گلوکارہ  آسیہ سمن ، ٹی وی اور ریڈیو کے پیشکار ابن تابش ،جگتار سنگھ شہری ، اکاؤنٹنٹ  میاں محمد افتخار، زعفران راجہ مجاہد برمنگھم لندن سے  بزنس مین راج بہادری مشہور سونیل گرگ مسٹر وجہ سنگھ حاجی محمد رمضان عرف راجو راجہ طیب محمود  عامر محمود  زوہیب مشہور  مسٹر فورن اور لنڈن سے الفورڈ لندن ٹیکسی اینڈ ایچ ایس بی کے ڈائریکٹروں نے شمولیت اختیار کی .مسٹر علی مسٹر چوہدری رضوان احسن بھائی-چودھری شبیر-علی ارشد  -محمد صفدرشامل تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں