نا معلوم افراد

Spread the love

تحریر : تہمینہ فاطمہ

میرے عزیز ہم وطنو اِس تحریر کے ذریعے میں آپ کو اہم معلومات سے آگاہ کرنا چاہتی ہوں جو شاید آج تک آپ کے علم میں نا ہوں۔
میرے پاکستانیوں پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل نا ہو سکا۔پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن نا ہو سکا ۔لیکن اِس کے باوجود انسانوں کی ایک نئی جنس نا معلوم افراد کی ایجاد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان ترقیاتی لحاظ سے سب ممالک سے پیچھے ہے۔
لیکن یہ جان کر آپ کو حیرانی ہو گی کہ نا معلوم افراد کی ایجاد کی وجہ سے دُنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
نا معلوم افراد جن کے وجود سے عوام پریشان، ہر طرف نا جائز قتل عام اور قانون کے محافظ اِن کو بے نقاب کرنے میں ناکام۔
جن کی وجہ سے شریفوں پر لگتے ہیں کرپشن کے الزام۔ جو برپا کر دیتے ہیں ملک میں کہرام۔ اور جنہوں نے کر دیا ہے سب کا جینا حرام۔
پاکستانی معاشرے میں جب کسی کا قتل ہو تو پتا چلتا ہے کہ نا معلوم افراد نے کیا ہے۔چوری نا معلوم افراد کرتے ہیں۔
اغوا برائے تاوان بھی نا معلوم افراد کرتے ہیں۔ سود کے کاروبار نا معلوم افراد کرتے ہیں۔ منشیات کا دھندا نا معلوم افراد کرتے ہیں۔زنا بالجر نا معلوم افراد کرتے ہیں۔ اور تو اور سیاسی قائدین کے اکاؤنٹس میں پیسے بھی نا معلوم افراد ڈیپازٹ کرا دیتے ہیں۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ نا معلوم افراد کسی غریب کے اکاؤنٹ میں پیسے کیوں نہیں ڈیپازٹ کراتے۔ چار دیواری کا تقدس  پامال بھی نا معلوم افراد کرتے ہیں۔ پاکستان میں نا معلوم افراد اس قدر طاقت ور ہیں کے قانون کے محافظ اِن کو نا لگام ڈال سکتے ہیں اور نا ہی منظرِ عام پر لا سکتے ہیں۔میں آپ کو نا معلوم افراد کا پتا لگانے کا کلیہ بتاتی ہوں۔ دیکھیں پاکستان میں اکثر نا معلوم افراد کا ذکر ہوتا ہے۔ میں پورے یقین سے کہتی ہوں   یہ سارے نا معلوم افراد ایک ہی کارخانے کے ملازم ہیں۔ ان کے پتا لگانے کا آسان طریقہ یہ ہے کارخانے کے لیڈر کو حراست میں لیا جائے۔پھر بس۔ نا ہو گا بانس نا بجے گی بانسری۔ اب رہا سوال کے بڑے لیڈر کو کیسے پکڑا جائے ؟ کیوں کہ بڑا لیڈر تو سختی بڑھنے پر چھوٹوں سے قربانی لیتا ہے اور خود نا معلوم افراد کی فہرست میں شامل ہو جاتا ہے۔کہا جاتا ہے بڑی مچھلی کا شکار کرنے کے لئے چھوٹی مچھلی قربان کی جاتی ہے۔ لیکن ہمارے ہاں چھوٹی مچھلی پر ٹھوس ثبوت نا ہونے کی بنیاد پر سزا نرم کر دی جاتی ہے۔اگر چھوٹی مچھلی پر سزا گرم کر دی جائے تو بڑی مچھلی بہت جلد بے نقاب ہو جائے گی ۔
لو  جی چھوٹی مچھلی قربان کریں اور بڑی مچھلی بے نقاب کریں۔
نا معلوم افراد نے پوری دنیا میں پاکستان کا تشخص  برباد کر دیا ہے۔اور پاکستان اقوامِ عالم میں مشہور ہو گیا کہ یہاں نا معلوم افراد کا بسیرا ہے۔
واضح رہے کہ دنیا میں کوئی بھی ملک ایسا نہیں جہاں نا معلوم افراد پائے جاتے ہوں۔
پاکستان میں نا معلوم افراد کا ایک احسان بھی بتاتی چلوں۔ پاکستان کا دوسرے ممالک کے ساتھ ترقیاتی موازنہ کیا جائے تو آخری نمبر پر نظر آئے گا۔لیکن اگر نا معلوم افراد کی موجودگی کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان پہلے نمبر پر شمار ہو گا۔
میری دعا ہے کے اللہ تعالیٰ قانون کے محافظوں کو نا معلوم افرد کا پتا لگانے کی طاقت، قوت اور ہمت عطا فرمائے۔ خُدا وند عالم پاکستان کو نا معلوم افراد کے شر سے بچائے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پنجتن پاک کے صدقے نا معلوم افراد کو  جلد از جلد بے نقاب کرے۔اب تو کسی ایسے اعجاز كا اِنتظار ہے جو نا معلوم افراد کو بے نقاب کر دے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو شاد و آباد رکھے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں