شہر میں کورونا ویکسی نیشن کا مہم تیز کیا جائے،اسسٹنٹ کمشنر گلگت

Spread the love

گلگت (پ ر) شہر میں کورونا ویکسی نیشن کا مہم تیز کیا جائے، ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ کے مشترکہ ٹیمیں یکم محرم الحرام سے ویکسی نیشن کا عمل شروع کریں گے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے احکامات دے دئے، تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز محکمہ ہیلتھ کے کورونا ویکسی نیشن کی ٹیم سے ملاقات کے موقع پر کہاکہ شہرمیں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیا جائے، سیکٹر مجسٹریٹ محکمہ ہیلتھ کے کورونا ویکسی نیشن ٹیموں کے ساتھ ویکسی نیشن عمل کاحصہ ہونگے یکم محر م سے کورونا ویکسی نیشن کیلئے ٹیمیں شہر کے ٹارگٹڈ ایریاز میں ویکسی نیشن مکمل کریں گی۔ ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کو مجالسوں میں شرکت کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، ہم نہیں چاہتے کہ ایک متاثرہ مریض کی وجہ سے دیگر افراد متاثر ہوں کورونا ویکسی نیشن ٹیمیں محلہ سطح پر بھی گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرے گی۔ ایڈ منسٹریٹر سے بات چیت کرتے ہوئے کورونا ویکسی نیشن ٹیم کے ذمہ داروں نے کہا کہ کوروناویکسی نیشن کیلئے ٹیمیں ہمہ وقت کوشاں ہیں اسسٹنٹ کمشنر کے ہدیاات کے روشنی میں کورونا ویکسی نیشن کاعمل دوبارہ شروع کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں