ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال)
ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری کی خصوصی ہدایت پر اشیاء صرف کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضلع بھر میں 28سٹورز پر ”ڈی سی کاونٹرز“ بھی قائم ہیں جہاں دالوں سمیت ضروری اشیاء معیار کے ساتھ دستیاب ہیں -تحصیل ساہیوال میں ان ڈی سی کاونٹرز کی تعداد21ہے جو شاپنگ کلب گرلز کالج روڈ،سٹی مارٹ گرلز کالج روڈ،نیاگرا سپر سٹور کالج چوک،مدنی بیکرز عارف والا پل،شرکہ سراجیہ مارٹ گرلز کالج روڈ،حسین شاپنگ مال جھال روڈ،بسٹو مارٹ مڈھالی روڈ،شاپنگ کلب اذان ہائٹس،رفیق اینڈ سنز مین مارکیٹ فرید ٹاؤن،سیون ڈے کیشن اینڈ کیری کالج چوک،سردار ڈسکاونٹ سٹور مسجد مہاجرین،ایس ایس میگا مارٹ کالج چوک،یو ایس اے مارٹ غلہ منڈی،المکہ مارٹ لاہور روڈ،زیڈ الیون مارٹ کوٹ خادم علی،کے ایس مارٹ مڈھالی روڈ،زرام حارث جہاز گراؤنڈ،رائز اینڈ شائن عیسی نگری،سردار مارٹ مزدور پلی،ماشا اللہ کریانہ سٹور صدر بازار کمیر اورظہیر کریانہ سٹور نائی والا روڈ ہڑپہ میں قائم ہیں۔ اسی طرح تحصیل چیچہ وطنی میں قائم 7 ڈی سی کاونٹرز سوپر ڈوپر مارٹ فاروق شہید چوک،اربن مارٹ کمبوہ چوک،شویو سٹی بورے والا روڈ،اجوا مارٹ اوکانوالہ روڈ،شان سپر سٹور ملک مارکیٹ،عارف کریانہ سٹور کسووال اور مدینہ سپر سٹور اڈا اقبال نگر پر عوام کو سرکاری نرخوں پر خرید کی سہولت فراہم کر رہے ہیں
