گلگت (پ ر) C / ایڈ منسٹریٹر MC گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختارکے حکم پر محکمہ ہیلتھ کرونا ویکسی نیشن ٹیم نے تحصیل آفس گلگت کے سٹاف کاکورونا وائرس کے تشخیص کے سلسلے میں کورونا ویکسی نیشن سمپل لینے کا عمل کو تیز کردیا، دوسرے دن بھی تقریبا تین درجن کے قریب ملازمین کا سمپلنگ کی گئیں، واضح رہے موسم کی تبدیلی کے باعث، بخار، سر درد، نزلہ زکام اور گلہ درد کے ساتھ کھانسی کی شکایات عام ہوگئیں ہیں جسکی وجہ کورونا وائرئس تدارک کے سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے ویکسی نیشن ٹیموں کو متحرک کیا گیا ہے بد ھ کے روز سمپلنگ کا یہ عمل اس سلسلے کی کڑی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر وایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر محکمہ صحت کے کورونا ویکسی نیشن ٹیموں نے سرکاری دفاتر، مختلف مارکیٹوں میں ویکسی نیشن کا عملی اقدامات کئے۔ ویکسی نیشن ٹیموں نے دوسرے روز بھی کامیابی کے ساتھ ویکسی نیشن جاری رکھا، COVID-19 ڈسٹرکٹ گلگت کے فوکل پرسن رضوان احمد کے نگرانی میں محکمہ ایجوکیشن اور تحصیل آفس کے سٹاف کا کورونا وائرس کے تشخیص کیلئے تین درجن سے سٹاف کا کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے سمپل لئے گئے۔ سمپلنگ کا یہ عمل مزید جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ موسم کی غیر یقینی صورتحال کے باعث عوام میں نزلہ زکام، کھانسی، سر درد، کھانسی اور گلہ درد کی بیماریاں عام ہوئیں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے واضح احکامات دئے ہیں سیکٹر مجسٹریٹ حکم دیا گیا ہے کہ وہ ویکسی نیشن ٹیموں کے ساتھ شہر اور سرکاری دفاتر کے ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن کے ساتھ سمپلنگ کا عمل تیز کردیا جائے تاکہ عوام کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جائے۔
