گلگت شہر سے تعلق رکھنے والے مختلف علمائے کرام نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ ہم سب بھائی بھائی ہیں دہشت گردوں کی کوئی مذہب نہیں

Spread the love

گلگت (پ ر) گلگت شہر سے تعلق رکھنے والے مختلف علمائے کرام نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ ہم سب بھائی بھائی ہیں دہشت گردوں کی کوئی مذہب نہیں، ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے گلگت شہر میں امن وآمان کے قیام کیلئے ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے ساتھ تعاون کیا جائے، ضلعی انتظامیہ کے جانب سے امن وآمان کیلئے اٹھائے جانے والے اقدمات قابل تحسین ہیں، ان خیالات کا اظہار منگل کے روز علامہ شیخ ذاکر حسین، مولانا نادرخان اشرفی، شیخ ارشاد حسین نجفی، اور مولانا حضرت ولی نے مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک مشترکہ ویڈیو پیغام میں کیا اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امن وآمان ہم سب کی ضروت ہے شرپسند ی کی ہم سب مزمت کرتے ہیں محر م الحرام ہم سب کیلئے قابل احترام ہے حضرت امام حسین علیہ السلام ہم سب کے امام ہیں اگر ہم امام حسین علیہ السلام کے پیروکار ہیں ہمیں امن و آمان کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا اسلام امن وآشتی کا مذہب ہے یادگار چوک واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں شرپسندوں کوپکڑ کر کٹہرے میں کھڑا کیا جائے انکا کہنا تھا کہ ہمیں اللہ کی رسی یعنی اللہ کی دین اسلام کو مضبوط کرنا ہے اور ہمیں آپس میں تفرقے میں نہیں پڑنا چاہئے، ہمیں خود کو سچے مسلمان ثابت کرنے کیلئے تمام مسلکوں کو ساتھ ملاکر اتحاد و اتفاق کو مضبوط بنانا ہوگا، ہم موجودہ حالات میں سید آغاراحت حسین الحسینی اور مولاناقاضی نثار کے کرداد کو سراہاتے ہیں انہوں نے فوری طور پر حالات کو کنٹرول کرنے میں بڑی مدد دی، ہم سب ایک ہیں مسلم دشمنوں کے سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے اتحاد امت وقت کابہترین ہتھیار ہے انہوں نے کہا کہ علاقے کی امن و سلامتی کیلئے ہمیں سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے اور امن و آمان میں خلل ڈالنے والوں کے خلا ف آواز اٹھاناچاہیے اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے اور ہم سب الحمداللہ مسلمان ہیں۔آئے ہم سب ملکر اللہ کی رسی یعنی دین اسلام کو مضبوطی کے ساتھ تھامے رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں