گلگت کیپٹن(ر) اریب احمد مختارنے کہا کہ شہرمیں ماتمی جلوسوں اور عزاداروں کے حفاظت کیلئے تمام ترحفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اریب احمد مختارنے کہا کہ شہرمیں ماتمی جلوسوں اور عزاداروں کے حفاظت کیلئے تمام ترحفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں خومر، بشوٹ، یرکوٹ اور قزلباش محلے کے امام بارگاہوں سے جلوسوں کی آمدکے سلسلے میں سکیورٹی پلان کو مزیدسخت کردیاگیا ہے حفاظتی نقطہ نظر سے امامیہ سکاوٹس بھی پولیس کے ہمراہ ہوگی،جبکہ جلوس کے داخلی اورخارجی راستوں پر سخت چیکنگ ہوگی پولیس، رینجرز، ایف سی کے جوان ڈیوٹی پرمامور ہونگے عزاداروں سے گزارش ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور امن و آما ن کو یقینی بنانے کیلئے اپنا اخلاقی کردا ر ادا کریں، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات خومر، یرکوٹ، بشوٹ، اور قزلباش محلے میں جاری ماتمی جلوس کے گزرگاہوں کے معائینہ کے دوران انجمن امامیہ یرکوٹ، بشوٹ، قزلباش محلہ اور خومر کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انجمن امامیہ یرکوٹ، خومر، بشوٹ اور قزلباش محلہ نے اسسٹنٹ کمشنر کو یقین دلایاکہ مجالس کو پرامن بنانے اور ماحول کو ساز گار رکھنے کیلئے ہم ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں گے اور ضلعی انتظامیہ کے جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام محلہ جاتی ماتمی انجمنوں سے گزارش کی کہ وہ مجالس، امام بارگاہوں، اور عزاداروں کی بہترین سکیورٹی کیلئے ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اپنا مثبت تعاون جاری رکھیں تاکہ یکم محرم الحرام کی طرح عاشورہ محرم پرامن انداز میں اختتام پزید ہوسکے۔ واضح رہے ضلعی انتظامیہ نے 6 محرم سے 10 محرم الحرام تک مختلف امامباگاہوں سے برآمد ہونے والے جلوس عزاداری کیلئے سخت سکیورٹی شیڈول جاری کردیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں