گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) ایب احمد مختار نے کہا کہ کیرئیر فیسٹول 2022 کی شاندار آغاز گلگت بلتستان کے عوام کی علم دوستی عظیم مثال ہے پہلے دن ہی مختلف اضلاع سے طلبا و طالبات کی شرکت نے توقع سے زیادہ توجہ حاصل کرلی، چیف سیکریٹری محی الدین وانی کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں معزز مہمانوں اور فیسٹول میں شریک ہونے کیلئے آنے والے طلبا و طالبات اور اساتذہ کی مہمان نوازی میں ہمہ وقت الرٹ ہے انہوں نے کہا کہ فیسٹو ل کی کامیابی کیلئے اساتذہ کا کردار قابل تحسین ہے یہ باتیں انہوں نے سوموار کے روز میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیرئیر فیسٹول کے حفاظتی انتظامات کیلئے فل پروف اقدامات کئے گئے ہیں، مجسٹریٹس، پولیس اور ایم سی فورس کے جوان چوکس ہیں، فیسٹول میں شریک ہونے کیلئے ماہر اساتذہ، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی آمد جاری ہے۔ ان شاء اللہ طلبا و طالبات کو فیسٹول سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور بہتری راہنمائی حاصل ہوگی۔ واضح رہے فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے تعاون سے گلگت بلتستان کے ہونہار طلبا و طالبات کیلئے خصوصی طور پر کیرئیر فیسٹ 22 کا انعقاد جاری ہے جو کہ 15 اگست سے 18 اگست رتک ہائی سکول نمبر ایک میں جاری ہے کیرئیر فیسٹول کی کامیابی کیلئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی اپنی ٹیم کے ہمراہ خصوصی طور پر کوشاں ہیں۔ چیف سیکریٹری کی خواہش ہے کہ گلگت بلتستان کے طلبا و طالبات ملک کے دیگر صوبوں کے طلباو طالبات سے آگے نکل جائیں اور انہیں تعلیم کے حصول میں تمام تر سہولیات حاصل ہوں۔ جس طرح دیگر صوبوں کے طلبا و طالبات کو حاصل ہیں۔
