ڈی پی او ساہیوال صادق حسین بلوچ صاحب نے اپنا وعدہ وفا کر دیا

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: ڈی پی او ساہیوال صادق حسین بلوچ صاحب نے اپنا وعدہ وفا کر دیا 2 محرم الحرام کو مرکزی امام بارگاہ میں مجلس کے دوران بچی کو کرنٹ لگا اور اس کے پاؤں سے دھواں نکل رہا تھا تھانہ سٹی چیچہ وطنی کے شیر دل کانسٹیبل منور حسین کاٹھیہ ڈیوٹی پر موجود تھے اس نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے ننھی بچی کو بچا لیا انکی اس بہادری کے اعتراف میں جناب ڈی پی او ساہیوال صادق حسین بلوچ صاحب نے انکے لئے اعزازی شیلڈ کا اعلان کیا آج ڈی پی او آفس ساہیوال میں جناب صادق حسین بلوچ صاحب نے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا اور کانسٹیبل منور حسین کاٹھیہ کو اپنے ہاتھوں سے اعزازی شیلڈ اور کیش پرائز سے نوازا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال صادق حسین بلوچ صاحب نے کہا کہ آپ ہمارے ادارے کا فخر ہیں آپ جیسے نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں آپ نے جس بہادری کا مظاہرہ کر کے ادارہ پنجاب پولیس کا سر فخر سے بلند کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں