ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )کمشنر ساہیوال سلوت سعید کی طرف سے ڈویژن سے ٹرانسفر ہونے والے ڈپٹی کمشنرز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد، سرکٹ ہاؤس میں منعقد ہ تقریب میں کمشنر نے سابق ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد خضر افضال چوہدری، سابق ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمر سہیل کیفی اور اے ڈی سی ریونیو ساہیوال عاصم سلیم کی خدمات کو سراہا اور انہیں تحائف پیش کئے۔ سابق ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ زاہد پرویز وڑائچ اپنی مصروفیات کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہو سکے۔ انہوں نے نئے آنے والے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کامران خان، سید آصف حسین شاہ اور محمد عرفان کاٹھیا اور اے ڈی سی ریونیو ساہیوال طارق حسین بھٹی کو بھی خوش آمدید کہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب میں آر پی او ساہیوال طیب حفیظ چیمہ، ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد خاور شہزاد، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر نبی دیوان، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، تینوں اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز نعمان افضل، یاسر فرید، ماہم آصف ملک،طاہر امین، حسنین خالد سنپال اور ڈویژن میں تعینات تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی شرکت کی۔ کمشنر سلوت سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرانسفر ہونے والے افسران نے ڈویژن کی ترقی کیلئے جس ایمانداری اور جذبے سے اپنی خدمات سرانجام دیں وہ لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر سروس کا لازمی حصہ ہے اس لئے ہر آفیسر کو چاہیے کہ جہاں اس کی پوسٹنگ ہو وہاں وہ ایسے کام ضرور کرے کہ عوام تادیر یاد رکھیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ جہاں بھی ان کی پوسٹنگ ہو عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔
