میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین کا فورس کے جوانوں کے ہمراہ گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاو

Spread the love

گلگت (پ ر) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین کا فورس کے جوانوں کے ہمراہ گرانفروشوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون، متعدد دکاندار وں پر جرمانے عائد کئے گئے، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے اور زائد منافع خوری پر 05 دکانوں کو سیل اور نصف درجن پولٹری شاپس کے مالکان کو نوٹسز جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختارکے حکم پر میونسپل مجسٹریٹ محمد عالم نے میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں میں چھاپہ مار کاروائیاں کیں جس میں زائد منافع خوری اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعدد تاجروں پر جرمانے اور پانچ دکانوں کو سربہ مہر کردئے۔ انہوں نے موقع پر چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کا پیغام سناتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، زائد منافع خور ی نہ کی جائے، خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائیگی۔ ترجمان نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ جو بھی شکایت ہوگی الفا کنٹرول میں درج کرادیا جائے تاکہ فوری کاروائی میں مد د مل سکے۔ واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر)اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اے سی اور اسکی ٹیم عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں