گلگت (سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان کی معروف سیاسی سماجی خاتون راہنماپروین غازی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تاریخ میں پہلی مرتبہ طلبا و طالبات کی حکومتی سطح پر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے جوکہ قابل تحسین ہے ہمیں ہر اچھے کا م کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی کرنے سے طلبا کے اندارایک نیا جزبہ اور ولولہ پیدا ہونے کے ساتھ طلباو طالبات میں تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کاشعوربڑھے گا صوبائی حکومت اور چیف سیکریٹری کے کاوشوں سے یہ مستحسن اقدام سے مستقبل میں مثبت نتائج برآمد ہونگے اور یہاں تعلیم کے میدان میں بڑی ترقی ہوگی جبکہ علاقے میں تعلیم کے حصول میں شعور بڑھے گا، گلگت بلتستان کے میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات پہلی مرتبہ کسی چیف سیکریٹری نے سرکاری طور پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کا اہتمام کرنے کے اہم اقدام پر چیف سیکریٹری محی الدین وانی کے اس کاوش کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورا نہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں چیف سیکریٹری کے اس اقدام سے لگتا ہے جی بی کے عوام اوریہاں کے طلبا و طالبات کے ساتھ والہانہ محبت و ہمدردی کااظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں ا صلاحات کے تحت قابل اورماہر اساتذہ کے تعیناتیوں کو ہم اس سال کی بہترین اقدام سے تعبیر کرتے ہیں جبکہ چیف سیکریٹری کے جانب سے تمام سرکاری سکولوں میں لائبیریوں کے ازسرنوع قیام اور انفارمیشن ٹیکنالوجی مراکز کو فعال کرنے پر شاندار کارنامہ قراردیتے ہیں چیف سیکریٹری کے علم دوست اقدامات جاری رہیں تو بعیدنہی کہ گلگت بلتستان تعلیمی شعبے میں سب صوبوں سے سبقت لیجائے، انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ موجودہ چیف سیکریٹری کو کم ازکم چار سال گلگت بلتستان میں رکھا جائے تاکہ گلگت بلتستان میں تعلیم، صحت، انفراسٹریکچر کی بہتری سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات کا نفاذ ممکن ہوسکے۔ ہم عوام کے دکھ درد اور مسائل کے حل کیلئے سرکاری آفیسران کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
