ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )چائلڈ پروٹیکشن بیورو ساہیوال کی جانب سے عدم توجہی و غفلت کا شکار 6 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں کے نام رحمان 10 سال، ابرار 11 سال،مزمل 11 سال،شاہزیب 12 سال، معیز 12 سال اور احمد رضا 12 سال ہے جنہیں چرچ روڈ،پاکپتن چوک،صدر چوک،جوگی چوک ساہیوال سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔ لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یاچائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔
