ہڑپہ21 اگست 2022 کو شروع ہونے والا دوسرا آل پنجاب بشیر احمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر الفیصل فٹبال کلب ساہیوال ہڑپہ ایف سی فٹ بال کلب کو 1-0 سےہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی
ساہیوال
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق دوسرا آل پنجاب بشیر احمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جس میں پنجاب کے مختلف شہروں سے درجن بھر ٹیموں نے شرکت کی اس فائنل میچ کے مہمان خصوصی رہنما پاکستان تحریک انصاف اور امیدوار حلقہ این اے 142 چوہدری محمد آصف تھے ان کے ہمراہ چوہدری محمد ندیم امیدوار چیئرمین یونین کونسل 185 نوایل تھے انصاف ویلفیئر ونگ ہڑپہ چودھری احسن ایاز سابقہ ناظم میاں شاہد سکھیرا مرزا طاہر سعودی عرب والے سیٹھ نعیم رحمانی محمد رمضان انسپکٹر موٹروے پولیس ملک شیرعلم کھوکھر میاں احمد رضا سکھیرا محمد عدنان گجر نے مہمانان خصوصی کا استقبال کیا میچ کے اختتام پر ونر اور رنراپ ٹیموں کو ٹرافیاں اور کھلاڑیوں کو بہترین پرفارمنس پر انعامات دیے ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلی چوہدری احسن ایاز نے ٹورنامنٹ بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہڑپہ میں کوئی گراؤنڈ نہیں ہے جس پر مہمان خصوصی چوہدری محمد آصف نے کہا کہ ان شاء اللہ میری پوری کوشش ہوگی کہ ہڑپہ اسٹیشن کے لیے بھی گراؤنڈ مہیا کیا جائے ٹورنامنٹ کمیٹی کی بہترین مینجمنٹ کو سراہتے ہوئے کمیٹی ممبران کی حوصلہ افزائی کے لئے مالی امداد کا اعلان بھی کیا
