گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کا پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کاروائی، عوامی شکایات پر نصف درجن سے زائد پیٹرول پمپوں پر چھاپے مارے، پیٹرول اور ڈیزل کی خریدو فروخت میں ہیرا پھیر ی اورپیمائش میں کمی ناقابل برداشت اور قابل سز ا جرم ہے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران معمولی سی بھی کمی بیشی پائی گئی تو بھاری جرمانوں کے ساتھ مالک کو جیل کی سزا ہوگی،موقع پر انتباہ جاری، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر، ایڈ منسٹریٹر، چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے میونسپل پولیس او ر جی بی پولیس جوانوں کے ہمراہ شہر کے نصف درجن پیٹرول پمپوں پر کاروائیاں کیں، کاروائیوں کے دوران انہوں نے پیٹرول پمپ مالکان کو نوٹسز دئے کہ وہ پیٹرول اور ڈیزل کی خرید وفروخت میں ہیرا پھیری نہ کریں، معمولی سی بھی پیمائش میں کمی دیکھی گئی تو بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل کی سزا دی جائے گی اور پیٹرول پمپ تاحکم ثانی سیل کردیا جائے گا۔ بعد ازاں انہوں نے پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اپنے تمام پیٹرول پمپوں کو حکومت کی جانب سے جاری SOPs پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ انتظامیہ کے جانب سے کاروائیوں سے بچا جاسکے، پیٹرولیم مصنوعات کی خریدو فروخت میں نظم و ضبط پر سختی کے ساتھ کاربند رہنا ہوگا، انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ پیٹرول پمپوں پر سرپرائزڈ چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے
