میونسپل انسپکشن ٹیم کا مارکیٹیوں میں زبردست کریک ڈاون

Spread the love

گلگت (پ ر)میونسپل انسپکشن ٹیم کا مارکیٹیوں میں زبردست کریک ڈاون، عوامی شکایات پر گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے منگل کے روز چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران متعدددکاندار نرغے میں آگئے، کم وزن روٹی بنانے والے 6نان بائیوں، ناقص صفائی پر 07 ہوٹلوں، زائد منافع خوری پر10 تاجروں پر جرمانے کئے گئے، سرکاری نرخنامے علمدرآمد کرنے کا حکم، خلاف ورزی پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت جیل کی سز ا ہوگی، یہ باتیں چھاپہ مار ٹیم کے نگرانی کرنے والے میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم نے موقع پر کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات پر چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے قیادت میں میونسپل انسپکشن ٹیم کی کاروائیاں جاری و ساری رہیں گی تاجر حضرات ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں خلاف ورزی پر جرمانوں کے ساتھ جیل کی سزائیں دی جائیں جائیں گی واضح رہے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم گرانفروشوں کے خلاف ہمہ وقت کوشاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں