جہلم پرائس کنٹرول کمیٹی تاجروں سے ایس او پیز کے بارے اجلا س کی صدارت

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +اسماعیل افتخار) جہلم پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پویس آفیسر رانا عمر فاروق نے تاجروں سے ایس او پیز بارے اجلا س کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ تمام دکاندار، ریڑی بانوں اور دیگر فروٹ و سبزی فروش حضرات اشیائے خوردو نوش کی روزانہ بنیاد پر جاری نرخ نامہ آویزاں کرنے کے پابند ہیں،اسی طرح تمام دوکاندار مختلف اشیا خوردنی کے ریٹ بورڈ آویزاں کریں گے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پرائس کو لسٹ، ریٹ بورڈ چیک کرنے کے سخت ہدایات، اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ زائد قیمتوں پراشیاء فراہم کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایکشن لینے کے لئے خصوصی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات دی جا چکی ہیں۔ انہوں نے جہلم کے صارفین سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ زائد قیمتوں پر اشیا خوردنی فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف 080002345 پریا قیمت ایپ پر شکایات درج کروائیں جس پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ تاجر برادری انتظامیہ سے تعاون کرے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، خلاف ورزی کی صورت میں انہیں جرمانے اور جیل کی سزاکا سامنا کر نا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑی مارکیٹوں، سپر سٹورز، جنرل سٹورز کے ساتھ ساتھ گلی محلوں اور دیہی علاقوں میں بھی بھرپور کاروائیاں کریں۔ مجسٹریٹس صحبان چھاپوں کے دوران پہلے سے پیک شدہ اشیائے خوردو نوش کے وزن کا بھی چیک کریں۔عوامی شکایات اورمتعلقہ سرکاری اداروں اور افسران کو ہدایات بھی جاری کی گئیں تا کہ بنیادی چیزیں عوام کو خالص اور مقررہ قیمتوں پر مل سکیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے ک، دودھ90 روپے دہی 95 روپے، چاول پرانا باسمتی 140 روپے فی کلو،چاول نیا128روپے، دال ماش 206 روپے فی کلو، دال مصورافغانی130 روپے، دال چنا موٹی 110، دال چناباریک100روپے،دال مونگ 240 روپے فی کلو،سفید چنا سندھی94 روپے فی کلو،دال ماش چھلکہ180روپے، بیسن 115 روپے فی کلو پیکٹ، مٹن800روپے جبکہ بیف 400روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں