مرنے والے کے لواحقین کو کرونا میں سے مرنے کا دعویٰ کرنے کے عوض پیسے دیے جارہے ہیں

Spread the love

رپورٹ چوہدری زاہد حیات
’مرنے والے کے لواحقین کو کرونا میں سے مرنے کا دعویٰ کرنے کے عوض پیسے دیے جارہے ہیں‘۔۔

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ بدین میں مرنے والوں کے ورثا کو کرونا مریض قرار دینے کے عوض پیسے دیے جارہے ہیں۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’بدین میں کچھ مقامات پر مرنے والوں کےورثا کو کہا جارہاہےکہ پیسے لے کر اپنے پیارے کو کرونا میں ڈلوا دو‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے یہ بات ایک فلاحی ادارے نے بھی بتائی، یہ صوبےکےخلاف سازش بھی ہوسکتی ہے اس لیے سندھ حکومت اس معاملے کی فوری تحقیقات کرے اور اگر کوئی ملوث ہے تو اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے‘۔

خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ ’وزیراعلیٰ سندھ اور مرتضیٰ وہاب کی تقریرسنی بہت اچھی تھی، کراچی میں 2کمروں میں 6 افراد رہتے ہیں تو کس طرح لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے؟ وفا ق اورسندھ کی لڑائی میں صوبےکا نقصان ہوا ہے‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں