گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ شہر میں ٹریفک مسائل پر قابو پانے کیلئے ٹریفک پولیس اور مجسٹریٹس پر مشتمل ٹاسک فورس روزانہ کاروائیاں کرے گی،گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ پارکنگ ایریاز کوفعال کریں گے، روڈ پر جگہ جگہ گاڑیوں کے پارکنگ کی سخت ایکشن لیں گے ٹریفک روانی میں خلل کسی طور پر قبول نہیں کرونگا ٹریفک پولیس شہر کے مصروف شاہراہوں پر ریڑھی والوں کو مناسب جگہ کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں، فٹ پاتھوں، مین شاہراہوں پر تعمیراتی مٹیرئیل کو فوری طور رپر ہٹائیں جائیں، میٹ انسپکٹر اور فوڈ انسپکٹر عوامی شکایات پر نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے روزانہ کاروائیاں کرکے رپورٹ دیں، بلڈنگ انسپکٹر تجاوزات کے خلاف کاروائیاں کریں، یہ باتیں انہوں نے جمعرات کے روز یہاں اپنے دفتر میں شہرمیں ٹریفک مسائل کے حل، تجاوزات کے خلاف کاروائیوں، اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کے سلسلے میں بلائے گئے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں چیف کوآرپوریشن آفیسربلدیہ عظمیٰ عابدحسین میر، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹرمختار احمد، سٹی مجسٹریٹ محمد رشید، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، ٹریفک پولیس انسپکٹر، سیکٹر مجسٹریٹس، احمد اقبال، عالم حسین و دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہر میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی سیکٹر مجسٹریٹس اپنے اپنے سیکٹر میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں، شاہراہوں سے تعمیراتی مٹیرئیل کوہٹایا جائے،تجاوزات کو کلیئر کریں تاکہ ٹریفک روانی میں خلل نہ پڑ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ریڑھی والوں کو مناسب جگہ کی فراہمی کیلئے انتظامات کریں تاکہ انکا روزگار متاثر نہ ہو، انہوں نے چیف آفیسر کو ہدایات دیں کہ وہ روزانہ کے بنیادوں پر کمرشل اور نان کمرشل عمارتوں کے تعمیرات کے سلسلے میں بلڈنگ بائی لازپر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ شہر کو ماڈل تعمیرات کے ذریعے پرکشش بناسکیں۔
