گلگت (پ ر) میونسپل حدود میں غیر قانونی تعمیرات کی ہرگز اجازت نہیں دونگا، اراضی ریکارڈ کے مطابق تعمیرات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تعمیرات کیلئے بلدیہ عظمیٰ سے اجازت لینا لازمی ہے متعلقہ ادارے کی جانب تعمیرات کیلئے این اوسی لازمی ہے یہ باتیں انہوں نے ریونیو فیلڈ سٹاف کے ہمراہ جمعرات کے روز شہر کے مختلف جگہوں کے دورے کے موقع پرکیا، انہوں نے کہا کہ رہائشی یا کمرشل تعمیرات کیلئے اراضی ریکارڈ کے مطابق ہی تعمیرات کی اجازت ہوگی غیر قانونی تعمیرات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے او ر نہ ہی بغیر کاغذات مکمل کئے تعمیرات کی اجازت ہے بعدا زاں نے انہوں نے ریونیو فیلڈ سٹاف کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں کہ وہ اراضی ریکارڈ کے مطابق ہی رپورٹنگ کریں، قانونی پہلووں کو سامنا رکھتے ہوئے کاغذات کی جانچ پڑتال کریں۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل حدود میں غیر قانونی تعمیرات کی ہرگز اجازت نہیں ہے لہذا مالکان اپنا قبلہ درست کریں۔غیرقانونی تعمیرات کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جائے گی
