گلگت (بیورورپورٹ) سیدہ مغل چیئرپرسن ایمان وومن ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان و سینئر رہنما پیپلزپارٹی گلگت بلتستان نے اپنے پریس ریلیز میں گورنر گلگت بلتستان جناب سید مہدی شاہ صاحب کو خراج تحسین پیش کیا جس نے غیر اسلامی،غیر شرعی،غیر قانونی بل جو اسلامی اقدار اور سماجی روایات کے منافی تھا جو گلگت بلتستان اسمبلی سے پاس ہوکر منظوری کےلیے گیا تھا نظر ثانی کےلیے واپس کردیا۔جس میں شراب،افیون وغیرہ پر ٹیکس لگاکر جائز قرار دینے کی کوشش کی گئی تھی۔ہم پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے اس غیر شرعی عمل پر مذمت کرتے ہیں۔اسلام کے نام پر قائم اس مملکت پاکستان میں ایسے اقدامات ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہیں۔خصوصاً اسلامی سیاسی جماعتوں کے اس مجرمانہ فعل پر رونا آتا ہے۔جنہوں نے اس بل کے حمایت میں اپنا ووٹ دیا اور حمایت کی۔سیدہ مغل نے مزید کہا کہ جیالوں کے جیتے جی کوئی غیر شرعی، غیر اسلامی،غیر قانونی کام ہرگز برداشت نہیں ہوگا۔سیدہ مغل نے مزید کہا کہ بلتستان میں مکان مالک کے ہاتھوں مزدور پر شدید تشدد اور کان کاٹنے کے عمل پر مذمت کرتے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی اور متاثرہ شخص کو بروقت سرکاری علاج کیاجائے۔پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں ،کسانوں،مزدوروں،طالب علموں کی پارٹی ہے۔ہم کسی بھی انسان پر ظلم اور آفت پر چپ نہیں رہ سکتے۔انہوں نے حالیہ بارشوں،سیلابوں سے تباہ کاریوں پر وفاقی حکومت کی طرف سے ملنے والے ریلیف ،بحالی متاثرین،اور مالی امداد پر اطمینان کا اظہارکیا ۔
