گلگت سوشل ویلفیئر اینڈ پاپولیشن رانی صنم بی بی فریاد نے داریل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

Spread the love

گلگت(مظہر مغل سے) پاکستان مسلم لیگ ،ن، کی رکن گلگت بلتستان اسمبلی و چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے وومن ڈویلپمنٹ، سوشل ویلفیئر اینڈ پاپولیشن رانی صنم بی بی فریاد نے داریل کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور خواتین کے بنیادی مسائل اور ان کے حقوق سے متعلق معلومات حاصل کیں، اس دوران داریل کے گاؤں گیال میں خواتین کے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کیں اور ان کے ہی مطالبے پر رانی صنم بی بی فریاد صاحبہ نے اعلان کیا کہ وہ گیال گاؤں میں خواتین کی تعلیم کے لئے ہوم سکول قائم کرنے کی تجویز حکومت کو پیش کرے گی تاکہ اسلامی اقتدار اور علاقائی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے لڑکیاں گھریلو چار دیواری میں تعلیم حاصل کر سکیں۔ علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض قرار دیا گیا ہے اور خواتین کو علم کے زیور سے منور کئے بغیر کوئی بھی مسلم معاشرہ ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتا، ہمارے دین نے عورت کو پردے کا حکم دیا ہے اور اگر کوئی خاتون پردے کا احترام کرتے ہوئے معاشرتی معاملات میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتی ہے اور ضرورت مندوں کی خدمت کرنا چاہتی ہے تو انہیں اس کا پورا پورا موقع ملنا چاہیے، رانی صنم بی بی فریاد نے خواتین وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ داریل کا علاقہ قابلیت کے اعتبار سے بہت ہی زرخیز ہے اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کی مثالیں ہر جگہ مشہور ہیں۔ انہیں خوشی ہے کہ ممبر صوبائی اسمبلی ثریا زمان صاحبہ کا تعلق بھی داریل سے اور وہ بھی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے محنت کر رہی ہے، انشاءاللّٰہ میں بھی اپنی بہن ثریا زمان صاحبہ کے ساتھ ملکر داریل کی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے مثبت انداز میں آگے بڑھوں گی اور ہر معاملے میں اسلامی اقتدار و علاقائی روایات کا خیال رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں