گلگت (پ ر)چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن(ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ شہر میں سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی جبکہ گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی عوامی شکایات پر روزانہ کاروائیاں کی جارہی ہیں خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کو نہیں بخشاجائے گا سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹی ہمہ وقت کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز مقامی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرائس کنٹرول کمیٹی اجلاس میں، چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ عابد حسین، مجسٹریٹ درجہ اول عاطف اللہ خان، سابقہ کونسلر قیصر عباس، نمبر دار اعلیٰ جاوید انور، میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم، میونسپل و سیکٹر مجسٹریٹس، انجمن تاجران کے صدر و جنرل سیکریٹری، بازار کمیٹی سمیت سبزی و فروٹس مرچنٹ کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں شرکاء نے بھی اپنی رائے سے آگا ہ کیا۔ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ چھاپہ مار ٹیمیں برسر پیکار ہیں، عوامی شکایات پر روزانہ کاروائی جاری ہے خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کے ساتھ جیل کی سزابھی دی جاری ہے میونسپل حدودمیں گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جارہی ہے تاجر حضرات زائد منافع کی لالچ میں اپنا ایمان خراب نہ کریں کیونکہ زائد لالچ بری بلا ہے انتظامیہ کو مہنگائی کا احساس ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ دکانداروں کو کھلی چھوٹ دیں تاجر تنظیمیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ اس سے قبل اسسٹنٹ سیکریٹری پرائس کنٹرول کمیٹی سیف الملوک نے تازہ ترین مارکیٹ سروے رپورٹ پڑھ کر سنایا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے آنے والی اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں ٹرانسپورٹیشن کی مد میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مگر مارکیٹ پر مکمل کنٹرول ہے ناجائز منافع خوری کی حوصلہ کنی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن (ر)اریب احمد مختارکے احکامات پر سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کیلئے سیکٹر مجسٹریٹس اپنی ٹیموں کے ہمراہ سرگرم عمل ہے۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے اشیائے خور دنوش اور سبزی وفروٹس کے قیمتوں میں نظر ثانی پر مشتمل نئے نرخناموں کی اجراء کی منظوری بھی دے دی جو کہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔، واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم اشیائے خوردنوش،سبزی و فروٹس، تجاوزات، زمینوں کے معاویضہ جات اور عوامی شکایات پر درپیش مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
