اریب احمد مختار نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی حکومت اور انتظامیہ این جی اوز کے ساتھ ملکر بحالی کیلئے کوشاں ہیں

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی حکومت اور انتظامیہ این جی اوز کے ساتھ ملکر بحالی کیلئے کوشاں ہیں سردیوں کے آنے سے پہلے گلگت متاثرہ سیلاب کی امدادی کاروائیوں پر مشتمل آپریشن مکمل کرلیا جائے گا، سیلاب سے جن لوگوں کی زمینیں، کھڑی فصلیں، مکانوں، مویشی خانوں اور چار دیواری کو نقصان پہنچا ہے ریونیو فیلڈ سٹاف نے رپورٹنگ میں تیزی لائی ہے اور موقع پر جار رپورٹنگ کی جارہی ہے اس کے باجود کوئی رہ جاتا ہے تو ہمارے درازے کھلے ہیں آفس اوقات میں کسی بھی وقت درخواست دے سکتے ہیں یہ باتیں منگل کے روز یہاں میاں کالونی بسین میں سماجی تنظیم Smile for humanity کے جانب سے متاثرین سیلاب کو راشن تقسیم کے موقع پر عمائدین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے امداد کیلئے سماجی تنظیموں کے جانب سے امدادی کاروائیاں قابل ستائش اور حو صلہ افزا اقدام ہے مصیبت اور آزمائش میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دوسروں کا کام آنا اجر عظیم ہے صحیح معنوں میں یہی انسانیت ہے بحیثیتAC و ٰٓایڈ منسٹریٹر گلگت شہر میں تمام سماجی و انفرادی طور پر سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انکا مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کے خصوصی ہدایات پر متاثرین کی بحالی کیلئے تیزی سے اقدامات کئے جارہے ہیں یقین دلاتا ہوں کہ گلگت میونسپل حدود میں کوئی بھی سیلاب متاثر حکومتی امداد سے محروم نہیں رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں