گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے مجسٹریٹس، ریونیو فیلڈ سٹاف کام میں تیزی لائیں، شہر میں گرانفروشی روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اراضی تنازعات کے حل کیلئے موقع پر ریکارڈ مال کے مطابق رپورٹ دیں، سرکاری معاویضہ جات کیسز کو میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنائیں، سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے کیلئے رپورٹنگ کی ویری فیکیشن متعلقہ نمبرداروں کے ذریعے کرائیں جبکہ خالصہ سرکار اراضی میں تعمیرات، ناجائز قابضین کے خلاف اقدامات تیز کریں کسی کو بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز دربار ہال میں تحصیلدار، نائب تحصیلداروں اور سیکٹر مجسٹریٹس اور ریونیو فیلڈ سٹاف کے ساتھ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی رپورٹنگ میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ نمبرداروں کے ساتھ رابطہ میں رہیں نمبرداروں کے جانب سے ویری فیکیشن رپورٹ لازمی طور پر لف کردی جائے تاکہ نقصان کی صحیح معنوں میں تصدیق یقینی بنائی جاسکے، انہوں نے مجسٹریٹس پر زور دیا کہ، ارا ضی تنازعات کے حل کیلئے موقع پر ریکارڈ مال کے مطابق رپورٹ دیں، تاکہ کسی فریق کی حق تلفی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ خالصہ سرکاری اراضی پر کسی بھی قسم کی تعمیرات اور قبضہ کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے اس پر عملدرآمد کیلئے مجسٹریٹس اپنے اپنے سیکٹرز میں نگرانی سخت کریں، تاکہ خلاف ورزی کے مرتکب قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لائی جاسکے، اسسٹنٹ کمشنر نے مجسٹریٹس اور ریونیو فیلڈ سٹاف پر زور دیا کہ آفس آنے والے سائلین کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے، اور اپنے اپنے سیکٹرز میں گرانفروشوں کیخلاف روزانہ کاروائی کی جائے انہوں نے مجسٹریٹس کو ہدایات دیں کہ وہ، امن و آمن کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کے ساتھ رابطہ کاری مضبوط بنایا جائے، شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں۔دوران ڈیوٹی اپنے فرائض میں کوتاہی بھرتنے والے سٹاف کے خلاف کاروائی ہوگی۔بہتر کام کرنے والے سٹاف کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔ اجلاس سے قبل سٹی مجسٹریٹ محمد رشید نے سیکٹر مجسٹریٹس اور ریونیو فیلڈ سٹاف کے جانب سے روزانہ کے بنیادوں پر اٹھائے جانے والے اقدامات کے سلسلے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مجموعی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دے دی۔
