گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ لالک جان سٹیڈیم کی تزیں و آرائش مکمل ہوچکی ہے اب گراونڈ کسی بھی مقامی اور ملکی سطح پر ٹورنامنٹ کیلئے تیار ہے بلدیہ عظمیٰ کے اہلکاروں نے دن رات مصروف ہوکر گراونڈ کو تیار کیا ہے امید ہے لالک سٹیڈ یم میں فٹ بال کے سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز پاکستان فٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے لالک جان فٹ بال سٹیڈیم میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ بعدازاں چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر نے لالک جان سٹیڈیئم کے تزیں و آرائش کے سلسلے میں بتاتے ہوئے کہا کہ لالک جان سٹیڈئم اب فٹ بال ٹورنا منٹ کیلئے تیار ہے، کھلاڑیو ں کے ڈیسنگ رومز، تماشایوں کی بیٹھنے کی جگہ اور گراونڈ لیولنگ کاکام مکمل کیا جاچکا ہے گراسنگ بھی تیار ہے بلدیہ سٹاف نے دن رات محنت کرکے گراونڈ کو تیا ر کیا ہے اور اسکی بہترین انداز میں رکھوالی کی جارہی ہے ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بلدیہ گلگت کے جانب سے بہترین کاوش قراردیا۔ نوجوانوں کو فٹ بال کھیل سے بہت لگاو ہے گراونڈ کے تیاری سے انہیں اپنے ٹیلنٹ دیکھانے کا موقع ملے گا کیونکہ کھیلوں کے فروغ سے سماجی برائیوں کے خاتمے میں مدد ملتی ہے
