گلگت (سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات سال 2022-23 مکمل ہوگئے، عمران علی ایک بار پھر بلا مقابلہ صدربن گئے جبکہ اشفاق احمد سنیئر نائب صد ر اجمل خان پٹھان نائب صدر بن گئے، سرحدی تجارت سے منسلک تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم، پاک چائینہ تجارت کے درمیان حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز گلگت بلتستان کے سالانہ انتخابات سال 2022-23 مکمل ہوگئے، معروف کاروباری شخصیت و سابق صدر عمران علی ایک بار پھر GBCCI کے صدر منتخب ہوگئے، جبکہ سینئر نائب صدر اور نائب صد ر منتخب ہوگئے سال2022.23 کے نئی کابینہ کا تاجروں کے درینہ مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہیں پاک چائینہ سرحدی تجارت کے درمیان حائل رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے این ایل سی کے ساتھ ملکر پورٹ میں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیں تیز کریں گے بارڈر کی بندش سے کاروباری طبقے شدید مالی مشکلات کا سامنا رہا ہے اس کے ازالے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر کام کریں گے واضح رہے اس سے قبل 2014/15 اور سال 2018/19 میں بھی عمران علی گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے صدرمنتخب ہوئے تھے اور سال 2022/23 میں۔تین بار صدرات کے منصب پر فائز ہوئے ہیں اس طرح GB چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے انکے سابقہ دور صدارت میں پاک چائینہ تجارت سے منسلک تاجروں کے درینہ مسائل کے حل میں بڑی مدد ملی تھی، تاجر برادری بالخصوص چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران نے عمران علی اور انکے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے نومنتخب صدر اور کابینہ نے تمام تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے انکی ٹیم پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
